اردو ہے میرا نام میں "خسرو" کی پہیلی
میں "میر" کی ہمراز ہوں "غالب" کی سہیلی
دکّن کے ولی نے مجھے گودی میں کھلایا
"سودا" کے قصیدوں نے میرا حسن بڑھایا
ہے "میر" کی عظمت کہ مجھے چلنا سکھایا
میں "داغ" کے آنگن میں کھلی بن کے چمیلی
اردو ہے میرا نام میں "خسرو" کی پہیلی
"غالب" نے بلندی کا سفر مجھ کو سکھایا
"حالی" نے مرووت کا سبق یاد دلایا
"اقبال" نے آئینہ حق مجھ کو دکھایا
"مومن" نے سجائی میرے خوابوں کی حویلی
اردو ہے میرا نام میں "خسرو" کی پہیلی
ہے "ذوق" کی عظمت کہ دیئے مجھ کو سہارے
"چکبست" کی الفت نے میرے خواب سنوارے
"فانی" نے سجائے میری پلکوں پہ ستارے
"اکبر" نے رچائی میری بے رنگ ہتھیلی
اردو ہے میرا نام میں "خسرو" کی پہیلی
کیوں مجھ کو بناتے ہو تعصب کا نشانہ
میں نے تو کبھی خود کو مسلماں نہیں مانا
دیکھا تھا کبھی میں نے بھی خوشیوں کا زمانہ
اپنے ہی وطن میں میں ہوں مگر آج اکیلی
اردو ہے میرا نام میں "خسرو" کی پہیلی
اردو ہے میرا نام
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Vivo V15 and V15 Pro are now Available to Pre-Order
Chinese smartphone maker Vivo is the pioneer of the pop-up front camera setup. Retractable front camera seems like an ideal solution towards...
-
I'm selling this on #OLX: Muft jarsi trouser hasil karain sirf 350 main . www.olx.com.pk/item/858353609
-
*اللہ ناراض ھو تو کیا ھوتا ھے۔؟* *بہت سوچنے اور ڈرنے والی باتیں۔۔۔دیکھیں کہیں ھم تو ان میں شامل نہیں۔۔* *محسوس اور نامحسوس ہونے والی سزائی...
-
Chinese smartphone maker Vivo is the pioneer of the pop-up front camera setup. Retractable front camera seems like an ideal solution towards...

No comments:
Post a Comment